راجوری میںسردی کی مار کے ساتھ اندھیرے کا راج

0
151

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام پریشان،محکمہ خاموش تماشائی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سرکار کی طرف سے یہ دعوی تو کیا جاتا ہے کہ بجلی کی غیر معینہ کٹوتی کو ختم کیا جائے گا اور جموں کشمیر کے صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی لیکن یہ دعوے اس وقت کھوکھلے ثابت ہوتے ہیں جب حسب معمول سے زیادہ کئی گھنٹوں کی بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے اور شہری علاقہ جات ہو یا دیہی علاقہ جات ہو لوگوں کے گھروں پر اندھیرا راج کرتا ہے ہر سال موسم سرما کی امد شروع ہوتے ہی بجلی کا یہی حال رہتا ہے اور عوام کو سردی میں بغیر بجلی کے رہنا پڑتا ہے اسی سلسلہ میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کے متعلقہ محکمہ کو اور انتظامیہ کو مل کر اس کے اوپر کوئی حکمت عملی اپنانی چاہیے اور بجلی کی غیر معائنہ کٹوتی کو ختم کرنا چاہیے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ بجلی فراہم کرنے کے بدلے عوام سے پیسا لیتا ہے مگر اس کے باوجود بجلی میں کافی کٹوتی کی جاتی ہے عوام نے یہ بھی کہا کہ انے والے دنوں میں طلبہ کے امتحانات شروع ہونے والے اور بجلی کی غیر معائنہ کٹوتی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کے اوپر بھی اثر پڑ رہا ہے عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے لوگوں کی پانی کی سپلائی بھی بند ہو جاتی ہے ان لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بجلی کی غیر معینہ کٹوتی کو ختم کیا جائے اور عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے تاکہ سردی کے موسم میں عوام کو اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا