راجوری قتل معاملہ: پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا :پولیس

0
0

جموں،19جون(یو این آئی)جموں وکشمیر کے تھانہ منڈی راجوری میں اراضی تنازعہ پر قتل کے معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پل تھانہ منڈی کے ایک رہائشی شفیق احمد کی اہلیہ نے شکایت درج کی ہے کہ پنچایت ممبر سمیت کئی افراد ان کے شوہر کے قتل میں ملوث ہیں۔
پولیس نے فوری طورپر کارروائی عمل میں لا کر پانچ افراد کو حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا