راجوری اننت ناگ پارلمانی سیٹ کے الیکشن کا شیڈیول تبدیل

0
133

نئی دیلی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ انتخاب پر انتخابات کی تاریخ کو ری شیڈول کیا ہے۔اس سیٹ پر الیکشن تیسرے مرحلے یعنی 7 مئی کو ہونے والے تھے۔ اب اس سیٹ پر الیکشن چھٹے مرحلے یعنی 25 مئی کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ کئی سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، اپنی پارٹی، عوامی کانفرنس اور چند دیگر سماجی تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو موسم کا حوالہ دیتے ہوئے اس سیٹ پر الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے الیکشن مؤخر کرنے کے مطالبہ کو بی جے پی کی ایک سازش قرار دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا