راجوری اننت ناگ سے بھاری اکثریت کے ساتھ میاں الطاف احمد لاروی کامیاب

0
0

پارلیمانی نشست راجوری اننت ناگ کی عوام کی جانب سے مبارک بادی کا سلسلہ جاری
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ میاں الطاف احمد لاروی کی شاندار جیت کے بعد خطہ پیر پنجال میں جشن کا ماحول بدستور جاری جہاں گزری شام بلاک ڈونگی کے صدر مقام پر رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈونگی خالد چوہدری اور سابقہ بی ڈی سی چیئر پرسن ڈونگی ریاض چوہدری کی قیادت میں میاں الطاف احمد لاروی کی شاندار جیت پر جشن منایا گیا اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔
وہیں بلاک ڈھانگری میں رکن ضلع ترقیاتی کونسل ٹھاکر رمیشور سنگھ کی جانب سے بھی جشن منایا گیا اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع شفاعت خان ، رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈونگی خالد چوہدری، سابقہ بی ڈی سی چیئر پرسن راجوری دربار چوہدری ، رکن ضلع ترقیاتی کونسل مغلہ شمیم اختر، سابقہ سرپنچ یوگیش شرما ، سابقہ سرپنچ حاجی جمشید ، سابقہ سرپنچ طفیل چوہدری، سابقہ سرپنچ پرویز خان ،ریاست خان ، موجود تھے ۔
تو وہیں بلاک درہال کی پنچایت سبزی گجراں میں بھی جشن منایا گیا اور میاں الطاف احمد لاروی کس شاندار جیت پر عوام کو مبارک دی گئی ۔وہیں لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابقہ بی ڈی سی چیئر پرسن راجوری دربار چوہدری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میاں الطاف احمد لاروی کو پارلیمانی انتخاب میں شاندار جیت حاصل ہونے پر مبارک دی اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
وہیں پنچایت سبزی گجراں کے سابقہ نائب سرپنچ منظور حسین ، حاجی محمد اقبال ، چوہدری مقبول حسین ، اور شمیم احمد نے بھی میاں الطاف احمد لاروی کی شاندار جیت پر ان کو مبارک دی اور پنچائت سبزی گجراں اور بلاک درہال کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا