راجناتھ نے چنئی اور اس کے آس پاس طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

0
0

یواین آئی

چنئی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو چنئی اور اس کے آس پاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور بعد میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی اور سائیکلون مچونگ سے ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔تمل ناڈو کے مالیات اور انسانی وسائل کے انتظام کے وزیر تھنگم تھیناراسو اور چیف سکریٹری شیوا داس مینا فضائی سروے کے دوران وزیر دفاع کے ساتھ تھے۔مسٹر سنگھ اور مسٹر اسٹالن کے درمیان ملاقات کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، ڈیری، حیوانات اور ماہی پروری ڈاکٹر ایل مروگن کی موجودگی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ مسٹرسنگھ نے مروگن کی موجودگی میں فضائی سروے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر اس بحران کو کم کرنے کے لیے ایک مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور دیگر مرکزی ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں ریاستی حکومت کی مدد کر رہی ہیں اور حالات کومعمول پر لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی طوفان کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بہت پریشان ہیں اور وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا، "وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی سے بات کی اور مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔” انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے مرکزی وزارت داخلہ کو ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی ا?رایف) کی دوسری قسط کے طور پر آندھرا پردیش کو مرکزی حصہ کے طور پر 493.60 کروڑ روپے اور تمل ناڈو کو 450 کروڑ روپے پیشگی جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز نیدونوں ریاستوں کو مساوی رقم کی پہلی قسط پہلے ہی جاری کر دی تھی۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ مرکز نے نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ کے تحت ‘انٹیگریٹڈ اربن فلڈ مینجمنٹ ایکٹیویٹیز فار چنئی بیسن پروجیکٹ’ کے لیے 561.29 کروڑ روپے (جس میں 500 کروڑ روپے کی مرکزی امداد بھی شامل ہے) کی منظوری دے دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا