راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

0
85

1991 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یہاں سے جیتنے کے بعد سے پارٹی کبھی بھی لکھنؤ سے نہیں ہاری
یواین آئی

لکھنؤ؍؍وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنیکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا۔ان کے نامزدگی کا جلوس ‘وکاس پتھ’ ودھا سبھا مارگ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر سے شروع ہوا اور حضرت گنج و پریورتن چوک سے گزرتے ہوئے کلکٹریٹ آفس پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں بڑے پیمانے پر پارٹی کارکنان و لیڈران نے شرکت کی اور جئے شری رام کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
پورے راستے کو راج ناتھ سنگھ کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ اور پارٹی پرچم سے مزین کیا گیا تھا۔راجناتھ سنگھ کا 50 سے زیادہ مقامات پر پارٹی کارکنوں اور شہر کے باشندوں نے خیر مقدم کیا۔بی جے پی کے سابق صدر مسلسل تیسری بار لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کررہے ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے ایس پی امیدوار اور فلم اداکار شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہاکو 3 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔اس بار ایس پی نے لکھنؤ سنٹرل اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے رویداس مہروترا کو وزیر دفاع کے مقابلے میں انتخابی میدان میں اتارا ہے۔لکھنؤ کو بی جے پی کے لیے سب سے محفوظ سیٹوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ 1991 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یہاں سے جیتنے کے بعد سے پارٹی کبھی بھی لکھنؤ سے نہیں ہاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا