کویندر ، ذوالفقار نے مرکزی وزیر داخلہ کا جموں ہوائی اڈے پر استقبال کیا
لازوال ڈیسک
- جموں؍؍مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ آج ریاست کے چار روزہ کے تیسرے روز راجوری سے جموں پہنچے۔ان کے ہمراہ مرکزی وزیر مملکت برائے ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹرن ریجن، وزیر اعظم کے دفتر اور ڈیپارٹمنٹ آف سپیس ڈاکٹر جتندر سنگھ اور نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ تھے۔مرکزی وزیر داخلہ کا جموں ہوائی اڈے پر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتااور وزیر اطلاعات ، خوراک ، شہری رسدات اور امور صاررفین ذوالفقار علی نے کیاجہاں سے قافلہ جموں خطے کے مختلف سیاسی اور سول سوسائٹی وفود سے ملنے کے لئے کنونشن سینٹر جموں کی طرف روانہ ہوا۔رکن پارلیمان شمشیر سنگھ منہاس ،ممبران قانون سازیہ اجات شترو ، وکرما رندھاوا، راجیش گپتا اور سول انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ افسران بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔اس سے قبل وادی کے دورے کے اختتام پر راجناتھ سنگھ نے سرینگر میں راجوری کی طرف روانہ ہونے سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔