راجستھان میں 24 ویں نیشنل سکئے چمپئن شپ اختتام پذیر

0
0

سرینگر کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مطیبہ معراج سمیت کئی بچوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ جموں و کشمیر کے بچوں نے راجھستان میں 24 ویں نیشنل سکئے چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر کئی میڈل حاصل کئے۔ سرینگر کے زالڈگر علاقے کی مطیبہ معراج نے گولڈ میڈل حاصل کرکے سرینگر کا نام روشن کیا تفصیلات کے مطابق راجھستان کے جیپور سریش گیان وہار یونیورسٹی میں 24 ویں قومی سکئے چمپیئن شپ اختتام پزیر ہوئی جس میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے تقریباً 1500 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں کئی شخصیات نے شمولیت کی۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق اس چمپیئن شپ میں بسم اللہ سکئے مارشل آرٹس کلب سرینگر کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر 11 گولڈ، 3سلور اور 4 برونز میڈل حاصل کرکے نہ صرف ضلع سرینگر کا بلکہ جموں و کشمیر کا نام بھی نام بھی روشن کیا۔اطلاعات کے مطابق جن بچوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا ان میں مطیبہ معراج،منشا رفیق، طوبا بشارت، عارفا امتیاز، طیب بن یاسر، لبیب احمد، انیقہ اشتیاق، دیبا وانی،ارباز پوش، نوحہ فاطمہ، اور مسکان رفیق شامل ہیں۔اسی طرح فراز فرقان،ایان منظور مومن لطیف اور محمد اظفر نے برونز میڈل حاصل کیے جبکہ ملیحہ ظہور، جنت اور عائشہ الہی نے سلور میڈل حاصل کیا۔مطیبہ مہراج جو ضلع سرینگر کے زالڈگر علاقے سے تعلق رکھتی ہے نے اس چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر کشمیر کا نام روشن کیا۔مطیبہ معراج ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ مہراج الدین فراز کی بیٹی ہے مطیبہ معراج نے اس سے پہلے بھی سرینگر میں ایک چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔24 ویں قومی سکئے چمپیئن شپ میں بسم اللہ سکئے مارشل آرٹس کلب سرینگر کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر جموں و کشمیر کا نام روشن کیا جس پر سماج کے مختلف طبقوں نے ادارے کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا