نئی دہلی، // بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی عام انتخابات کے لیے 15 امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی۔
بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے جن امیدواروں کے ناموں کو اس فہرست میں منظوری دی ہے ان میں جے پور کی سول لائنس سیٹ پر پارٹی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر ارون چترویدی کی جگہ صحافی گوپال شرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جو کانگریس امیدوار اور وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھاچریاواس سے مقابلہ کریں گے۔ اس میں سردارشہر اسمبلی حلقہ سے سابق وزیر راجکمار رنووا، شاہ پورہ سے راجستھان بے روزگار یونیفائیڈ فیڈریشن کے ریاستی صدر اوپین یادو کومیدان میں اتارا ہے، جب کہ باران-اٹرو اور کولایت سے پہلے اعلان کردہ امیدواروں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب باران-اٹرو سے ساریکا چودھری کی جگہ رادھیشیام بیروا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ کولایت میں پونم کنور کی جگہ انشومان سنگھ بھاٹی کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
اسی طرح جے پور کی آدرش نگر سیٹ پر پارٹی کے سابق ریاستی صدر اشوک پرنامی کو موقع نہ دے کر سماجی کارکن روی نیر پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہنومان گڑھ اسمبلی حلقہ سے سابق وزیر ڈاکٹر رام پرتاپ کی جگہ ان کے بیٹے امیت چودھری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایک خاتون امیدوار بھی شامل ہے۔ خاتون امیدوار نیرجا اشوک شرما کو راجکھیڑا سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس میں نئے چہروں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
بی جے پی کی اس فہرست کے بعد ریاست کی 200 اسمبلی سیٹوں کے لیے اب تک 197 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے اور اب باڑی، باڑمیر اور پچ پدرا کی تین سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے۔
پانچویں فہرست درج ذیل ہے—
ہنومان گڑھ سے امت چودھری
کولایت سے انشومن سنگھ بھاٹی
سردارشہر سے راجکمار رنوا۔
شاہ پورہ سے اپین یادو
سول لائنز سے گوپال شرما
کشن پول سے چندر موہن بٹوارہ
آدرش نگر سے روی نیر
بھرت پور سے وجے بنسل
راجکھیڑا سے نیرجا اشوک شرما
مسودہ سے ابھیشیک سنگھ
شیر گڑھ سے بابو سنگھ راٹھور
ماولی سے ڈاکٹر کے جی پالیوال
پپلدا سے پریم چند گوچر
کوٹہ نارتھ سے پرہلاد گنجل
باران اٹراؤ (محفوظ) سے رادھیشیام بیروا