راجباغ پولیس نے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کیا 4گرفتار ،16640روپے ضبط

0
0

اے پی آئی
سر ینگرکرسو راجباغ سرینگر میں پولیس نے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے جواءکھیلنے والے 4افراد کو رنگے ہاتھوں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دا یا اور داو¿ پر لگائی گئی رقم ضبط کی ۔ ا ے پی آئی کے مطابق کرسو راجباغ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کئی افراد سماجی بدعات کا کھلے عام مظاہرہ کر رہے ہیں اور جواءکھلنے کی کارروائی انجام دے رہے ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس پارٹی نے دریائے جہلم کے باندھ پر ڈرامائی کارروائی کے دوران چھاپہ ڈالا اور 4افراد اعجاج احمد میر ولد مرحوم محمد سبحان ساکنہ اندرانگر حال کرسو راجباغ ، سہیل احمد بٹ ولد شفاعت احمد ،مشتاق احمد شیخ ولد حبیب اللہ اور طاریق احمد ملک ولد محمد مقبول ساکنان پاندریٹھن کو جواءکھیلتے ہوئے پایا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر داو¿ پر لگائی گئی 16640روپے اور تاش کے پتے بھی ضبط کئے اور گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 37/2018,13گیمبلنگ ایکٹ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا