دیہی علاقوں میں بیماریاں عروج پر ،نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین ہڑتال پر ،عوام پریشان

0
0

توصیف رضا گنائی
منڈیشدید برف باری اور کڑاکے کی سردی کے بعد دیہی علاقہ جات میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ،خاص کر بچوں میں یہ بیماریاں زیادہ پھیلتی جارہی ہیں – دوسری جانب مختلف دیہی علاقہ جات میں کام کررہے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین گزشتہ کئی روز سے اپنے مسائل کو لیکر احتجاج پر ہیں – جس کو لیکر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے – عوام کے مطابق کھانسی ،سخت بخار، سردرد، جسم درد، چکر ،الٹی وغیرہ کی بیماریاں دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیںیہاں تک کہ ایک ایک گھر میں چارچار اور پانچ پانچ مریض ہیں – جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تعداد پائی جاتی ہے – عوامی نمائندگان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اڑائی، چکھڑی بن، ناگا ناڑی، لورن اور ساوجیاں کے بالائی علاقوں میں یہ بیماریاں سردی اور برف باری کی وجہ سے پھیلتی جارہی ہیں – اس سلسلے میں عوام کا کہناہے کہ نے اکثر دیہی علاقوں میں جہاں سب سینٹر ہیں وہاں ڈاکٹر نہیں اور بعض علاقوں میں تو طبی سہولیات کا نام ونشان ہی نہیں ہے – جس کو لیکر لوگوں نے چیف میڈیکل آفیسر پونچھ اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں فوری طور ٹیمیں روانہ کریں جو چیک اپ کے بعد لوگوں کو بنیادی ادویات فراہم کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا