دیوے گوڑا نے کانگریس پر جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا الزام لگایا

0
0

بنگلورو، ///جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس پارٹی پر جمہوری عمل کو بدنام کرنے کے لئے مہم چلانے کا الزام لگایا اور اس کے کاموں کو ملک کے جمہوری تانے بانے کے لیے مضر قرار دیا۔
اتوار کو قومی راجدھانی میں مرکزی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے عین قبل وزیر اعظم کے عہدے کے لئے نامزد مسٹرنریندر مودی کو لکھے گئے خط میں مسٹر دیوے گوڑا نے کہا، "حالیہ انتخابات میں ہمارے اداروں اور جمہوری عمل کو بدنام کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کی مہم اور نیت بے نقاب ہوئی ہے۔ ملک کے عوام کانگریس کے تکبر اور منفیت کو بڑا سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل پردیش میں حکمراں کانگریس پارٹی کی کارکردگی کمتر رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "کانگریس پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن سچائی یہ ہے کہ کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل پردیش جیسی ریاستوں میں وہ پیچھے رہ گئی ہے۔ البتہ اس نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کچھ دوسری ریاستوں میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ اس کے اتحادی کب تک اسے برداشت کریں گے۔”
لوک سبھا کے حالیہ انتخابات کے نتائج کو ہندوستانی جمہوریت کی ولولہ انگیز عکاسی کے طور پر بیان کرتے ہوئے، سابق وزیر اعظم نے انتخابی عمل کے ذریعے ظاہر ہونے والے جمہوری جذبے کی تعریف کی اور ملک کے جمہوری اداروں کی مضبوطی پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ ہندوستانی جمہوریت کی زندہ دلی کو ثابت کرتا ہے۔ اس نے ثابت کردیاہے کہ آپ ایک حقیقی جمہوریت پسند ہیں۔
صحت کی وجوہات کی وجہ سے اس موقع پر ذاتی طور پر شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر دیوے گوڑا نے قومی جمہوری اتحاد حکومت کو اپنی پارٹی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اتحاد اور ملک کے عوام کی خدمت کے لیے مکمل عزم کا اظہار بھی کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا