دیوک ستھان جندرہ میں سڑک کی بلیک ٹاپنگ کا کام شروع

0
0

انیل شرما نے جندرہ پنچایت میں سڑک کی بلیک ٹاپنگ کے کام آغاز کروایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بلاک ڈنسال جموں کے پنچایت حلقہ جندرہ کے سرپنچ انیل شرما نے آج جندرہ میں دیوک ستھان کی طرف جانے والی دیوک استھان علاقے میں سڑک کے بلیک ٹاپنگ کے کام کا افتتاح کیا۔وہیںگاؤں والوں کی سڑک کی مرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں مقامی لوگوں کے مطالبے کا احترام کرتے ہوئے، انیل نے سرکردہ مقامی لوگوں اور پی ڈبلیو ڈی کے افسران کی موجودگی میں 10.00 لاکھ روپے (دس لاکھ) کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔اس موقع پرانہوں نے مکینوں کو ان کے مطالبات کی تکمیل پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ تمام زیر التوا کاموں کو بھی مقررہ مدت میں شروع اور مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 سے لے کر آج تک جندرہ نے ہر کونے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا ایک دور دیکھا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا