دہلی پبلک اسکول جونیئر کٹھوعہ کی خصوصی گریجویشن تقریب کا انعقاد

0
0

وویک اروڑہ نے جامع تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول کے عزم پر زور دیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍دہلی پبلک اسکول جونیئر، کٹھوعہ نے 2023-24 کے خصوصی بیچ کے لیے ایک شاندار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا، جس کی میزبانی سونم گپتا، یو کے جی کلاس کی ٹیچرنے کی۔وہیں تقریب میں مہمانوںاوراسکول کے پرنسپل نے شرکت کی ۔اس تقریب کا آغاز ایک پْر وقار تقریب سے ہوا، جہاں سکول کے پرنسپل وویک اروڑہ، اور اسکول ایڈمنسٹریٹر گوری ٹھاکر، اسکول انچارج محترمہ مونیکا سنگھ نے چراغ روشن کیا، جو علم کی روشنی کی علامت ہے۔وہیںاسکول انچارج مونیکا سنگھ نے پرتپاک استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے یو کے جی کے طالب علموں کی ماؤں، اسکول کے پرنسپل، ایڈمنسٹریٹر اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء پر اپنے فخر کا اظہار کیا اور والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی غیر متزلزل حمایت اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں ابتدائی تعلیم کی اہمیت پر اور طلباء کی سال بھر کی محنت اور لگن کو سراہا۔
وہیں اسکول پرنسپل وویک اروڑا نے اپنی تقریر میں دہلی پبلک اسکول جونیئر کٹھوعہ کے طلباء میں پیدا کی گئی اقدار پر روشنی ڈالی، ایک جامع تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول کے عزم پر زور دیا جو نہ صرف علمی عمدگی بلکہ اخلاقی اقدار کو بھی پروان چڑھائے۔ اس تقریب کا اختتام آدھیا ورما کے شکریہ کے ساتھ ہوا، جو کہ فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں سے ایک تھی، جنہوں نے اسکول انتظامیہ، پرنسپل، اسکول انچارج، اساتذہ اور والدین کا ان کی غیر متزلزل حمایت اور رہنمائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا