لیفٹیننٹ گورنر نے حفاظتی اَقدامات کا جائزہ لینے،پروجیکٹ عمل آوری ایجنسی کے اَفسروں اور کارکنوں سے بات
چیت کیلئے گگن گیر کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے پروجیکٹ عمل آوری ایجنسی کے افسروں اور کارکنوں سے بات چیت کرنے اور پروجیکٹ سائٹ پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے گگن گیر گاندربل کا دورہ کیا۔اُنہوں نے اپنے دورے کے دوران پولیس ، سول ایڈمنسٹریشن ، پروجیکٹ عمل آوری ایجنسی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ہدایت دی کہ تیزی سماجی اور اِقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے دہشت گردی کے واقعات کو صفر کرنے کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی گرڈ کو مزید مستحکم کیا جانا چاہیے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Manoj_Sinha
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی میں اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو محفوظ بنانے اور سیکورٹی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے پروجیکٹ عمل آوری ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے لئے ایک کثیرالجہتی اور فول پروف میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے کلیدی منصوبوں پر کام کرنے والے کارکنوں اور افسران کی حفاظت حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔اُنہوں نے پروجیکٹ کی جگہ کے ارد گرد سخت رسائی کنٹرول اور باقاعدگی سے گشت کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیریوٹی میں دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لئے مربوط اِنسداد دہشت گردی آپریشن کریں۔