دہری صاحب گردوارہ کھڑی میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز اسد نے کیا افتتاح

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//سرحد پر موجود دہری صاحب گردوارہ میں گردوارہ انتظامیہ کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے اس کیمپ کی افتتاحی رسم نبھائی اور اس سرحدی و دور دراز علاقے میں اس طرح کی طبی سہولیات عوام تک پہنچانے پر گردوارہ انتظامیہ کو سراہا۔اس ضمن میںآل انڈیا سکھ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے پردھان سردار ہر چرن سنگھ حالصہ نے بتایا کہ ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ اس سرحدی ضلع کی عوام کیلئے کچھ بہترکام کیا جائے اوراسی جذبے کے تحت ہم ہر سال یہاں اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرتے ہیں جس میں بیرون ریاست کے ماہر ڈاکٹروں کو یہاں بلایا جاتا ہے جو لوگوں کا مفت چیک اپ کرتے ہیں اور بڑے سے بڑے ٹیسٹ جن میں امراض قلب کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں یہاں مفت کیئے جاتے ہیں اور سبھی امراض کی دوائیاں بھی بالکل مفت دی جاتی ہیں انہوں نے انتظامیہ اورڈاکٹر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنایا اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے اس کیمپ سے دوائیاں حاصل کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا