دہائیوں کی پابندی کے بعد اب ہم اپنے صوفی مزارات پر عرس عقیدت سے منا رہے ہیں: درخشاں

0
0

ڈاکٹر اندرابی نے ولی وار گاندربل میں سالانہ عرس میں شرکت کی،بڑے عوامی اجتماع سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج گاندربل کا دورہ کیا اور ولی وار میں پیر اکبر شاہنقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں شرکت کی۔ وہیںڈاکٹر اندرابی نے مزار پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اندرابی نے یہاں لوگوں سے ملاقات کی اور کئی عوامی وفود سے بات چیت کی۔
ڈاکٹر درخشاں نے بعد میں یہاں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے 2019 کے بعد کشمیر میں امن و امان کی بہتر صورتحال پر اپنی خوشی کا اظہار کیا جس نے جموں و کشمیر میں تصوف کے احیاء کے لیے موزوں اور سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کی۔انہوں نے کہاکہ دہائیوں سے صوفی مزارات پر سالانہ عرس کی تقریبات کو علیحدگی پسندوں اور ان کے مبلغین کی لابی نے روک دیا تھا اور جموں و کشمیر کو برسوں سے روحانیت کی روایت سے محروم رکھا گیا تھا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ پرامن دنوں کی واپسی کا مشاہدہ کرتے ہوئیہم آزادی سے جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوفی ہمارا فخر ہیں اور ہمیں اجتماعی طور پر ان کے مزارات کا تحفظ کرنا ہے اور ان کی تمام جامع تعلیمات کو عام کرنا ہے تاکہ ہم صوفیائے کرام کی اس سرزمین میں مسلسل امن کو یقینی بنائیں اور اپنی زندگیوں کو ان کی روحانی عظمتوں سے منور کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا