دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

0
0

نئی دہلی، // نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مسٹردھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔
مسٹردھنکھر نے کہا، "گجرات کو ریاستی یوم تاسیس کی مبارکباد۔ میں گجرات کی خوشحالی اور اس کے محنتی اور کاروباری لوگوں کی خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ گجرات نے اپنی متحرک ثقافت اور بھرپور روایات کے ساتھ ہندوستان کی پیش رفت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مہاراشٹر کے عوام کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے، مسٹردھنکھڑ نے کہا، "مہاراشٹرکے ریاستی یوم تاسیس کی مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ ریاست ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیاں حاصل کرے۔”
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر اپنی ثقافتی دولت، جغرافیائی تنوع اور اقتصادی طاقت کے لئے جانا جاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا