دھرمیندر پردھان کی طلباء کو یقین دہانی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ ( این ای ای ٹی۔ یو جی ) کے پیپر لیک ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلباء کو یقین دلایا کہ منصفانہ طور پر ان کی تمام پریشانیوں کو دور کیا جائے گا۔
مسٹر پردھان نے ’’ ایکس ‘‘ پر لکھا کہ اس معاملے سے متعلق حقائق سپریم کورٹ کے علم میں ہیں، جو بھی ضروری قدم اٹھائے جائیں گے، اس سمت میں نیٹ کی کونسلنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ "اس سے پہلے مسٹر پردھان نے این ای ای ٹی تنازعہ کے معاملے پر کانگریس پر حملہ کیا تھا۔ جمعرات کو نیٹ تنازعہ کے سلسلے میں ‘ایکس ‘ پر کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ” این ٹی اے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیٹ کے امتحان کے معاملے میں مناسب کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق 1563 طلبہ کا امتحان دوبارہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امتحان میں کسی قسم کی دھاندلی، بدعنوانی یا پیپر لیک ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے متعلق تمام حقائق سپریم کورٹ کے سامنے ہیں اور زیر غور ہیں۔ میں کانگریس کو یاد دلانا چاہوں گا کہ پیپر لیک کو روکنے اور دھوکہ دہی سے پاک امتحانات کرانے کے لیے مرکزی حکومت نے اس سال عوامی امتحانات (غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام) بل پاس کیا ہے، جس میں کئی سخت دفعات ہیں۔ کانگریس کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ اگر کوئی ملی بھگت پائی گئی تو اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس ایکٹ کی دفعات کو بہت سختی سے نافذ کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر تعلیم نے کہا ’’طلبا کے مستقبل پر سیاست کرنا کانگریس کی پرانی عادت ہے۔ سیاسی روٹیاں پکانے کے بجائے کانگریس کو ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جس طرح کی سیاست کی جا رہی ہے وہ صرف انتشار پھیلانے کی کوشش ہے اور اس سے طلباء کی ذہنی حالت متاثر ہوتی ہے۔ فی الحال نیٹ کی کونسلنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے اور اسے سیاست کا موضوع بنانا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ یہ آنے والی نسل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے۔ مرکزی حکومت کی توجہ ہمیشہ طلباء کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایشو لیس ہے، اتنے حساس معاملے پر اپوزیشن حقائق جانے بغیر جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ کانگریس اپنی گھٹیا سیاست کے لیے ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا