دکانوں پر نام کی تختی لگانے کا فرمان ملک کی روح کے منافی : ڈاکٹر ایوب سرجن

0
0

پرتاپ گڑھ،22 جولائی (یواین آئی )پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ہندوستان ایک گل دستہ کی طرہ ہے ،یہاں ہر طبقے کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں مگر کچھ لوگوں کو ملک کی گنگا جمنی تہذیب سے نفرت ہے،جس کے سبب تفریق پیدا کرتے رہتے ہیں  ایسی حالات میں حکومت کا کانوڑیوں کے راستہ میں نام کی تختی لگائے جانے کا فرمان ملک کے اتحاد پر حملہ اور ہندوستان کی روح کے منافی ہے ۔انہوں نے نام کی تختی لگائے جانے کے فرمان پر اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہندوستان کو تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے متنبہ کیا کہ یہ فرمان صرف مسلمانوں تک محدود نہیں ہے ،بلکہ دلت بھی اس کی زد میں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ صرف ہوٹلوں و ریسٹورینٹ تک کے لئے نہیں ہے ،بلکہ پھل فروشوں کے لئے بھی نام کی تختی لگانا لازمی ہے۔ اس فرمان سے مسلمانوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوگا،کیونکہ مسلمان تو پہلے سے ہی سارے نقصان جھیل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نام کی تختی لگانے کے فرمان سے حکومت کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ،بلکہ اس فرمان سے ہندو بھی ناراض ہیں ۔ڈاکٹر ایوب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر واپس لے ،جس سے گنگا جمنی تہذیت کی فضا ہموار ہو سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا