دو جموںو کشمیر این سی سی نے 101 اگنیویر کے خواہشمند این سی سیکیڈٹس کو تیار کیا

0
150

شیڈولڈ اگنیویر تحریری امتحان میں کامیابی کے لیے کیڈٹس کو تیاری کروائی گئی
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍اگنیویر کے لیے 101 این سی سی کیڈٹس کی امنگوں کی حمایت کرنے کی کوشش میں، 2 جے اینڈ کے بی این این سی سی جموں نے 17 اپریل سے 20 اپریل 2024 تک این سی سی ٹریننگ اکیڈمی (این ٹی اے) نگروٹہ میں ایک پریپریٹری کیڈر کا اہتمام کیا۔اس کیڈر کا مقصد 22 اپریل سے 29 اپریل 2024 تک شیڈول اگنیویر تحریری امتحان میں کامیابی کے لیے کیڈٹس کو ضروری آلات سے لیس کرنا تھا۔تاہم اس دوران کیڈٹس کو امتحان کیلئے تیار کیا گیا جن میں تحریری امتحان کا نصاب جس میں اگنیویر کے مختلف زمروں کا احاطہ کیا گیا ہے، مطالعہ کے منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے مضمون کے لحاظ سے نمبروں کی تقسیم، اگنیویر کی ضروریات کے مطابق تیاری کی مؤثر تکنیک، ہینڈ آن پریکٹس کے لیے آن لائن موک ٹیسٹ سیریز تک رسائی وغیرہ کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وہیںلیفٹیننٹ ارون شرما اور ٹیو او سنتوش کمار کی قیادت میں کیڈر نے بٹالین کمانڈر دو جموں وکشمیر این سی سی بٹالین کرنل آر ایس جسروٹیا ایس ایم سے بھرپور رہنمائی حاصل کی۔اس دوران بریگیڈیئر پی ایس چیمہ، ایس ایم، وی ایس ایم، گروپ کمانڈر، جموں گروپ نے کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی، حوصلہ افزائی کی اور ان کی اگنیویر کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے وقف تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا