دویندر سنگھ رانا نے جندراہ میں رکھا پل کا سنگ بنیاد کہا جندراہ اور دیگر تمام انتظامی اکائیوں کو فعال بنایا جائے

0
0

لازوال ڈیسک
جموںنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر اسنگھ رانا نے جندراہ کے سوئی بولی میں ایک پل کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر موصوف نے عوام سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں منظور کی گئی انتظامی اکائیوں کا جلد از جلد چالو کیا جائے ۔رانا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جندراہ میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اقتدار میں تحصیل آفس کا درجہ دیا گیا تھا اور اسے چالو کیا جائے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج نوشہرہ، سندر بنی اور کالاکوٹ ہیں تو کل جندراہ اور دیگر علاقہ جات بھی ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جندراہ کی عوام نے قابل داد خاموشی اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ سرکار اس جانب خصوصی توجہ فراہم کرے گی تاکہ لوگوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور نہ ہونا پڑے ۔رانا نے کئی مقامات پر تحصیل دفاتر کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید کی کہ بقیہ مقامات پر بھی نئی اکائیوں کو فعال بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے کئی سارے معاملات کو ریاست کے گورنر این این ووہرہ کے سامنے بھی رکھا گیا ہے ۔انہوں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جندراہ اور نگروٹہ حلقہ انتخاب میں منظور شدہ انتظامی اکائیوں کو ابھی تک فعال نہیں بنایا گیا ۔رانا نے مخلوط سرکار کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد ہر محاذ پر ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔موصوف نے پل کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ اس پل سے عوام کی تیس سالہ پرانی مانگ کا ازالہ ہو جائے گا اور گرد و نواح کے علاقہ جات کیلئے اہم ثابت ہوگا جس پر 21.40لاکھ روپئے لاگت آئے گی ۔اس موقع پر سوم نارتھ کھجوریہ، محمد عالم، کشوری لال، رام پرشوتم شرما، محمد سلیم، بلدیو سنگھ ،اونکار سنگھ، شیر علی، اخلاق، شکیل،پرکاش، سردار علی و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا