دوہرے ٹیکس کی مار

0
48

جموں کے تاجروں نے 6 نومبر کو ’جموں بند‘ کی کال دے دی

لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیمبر آف ٹریڈرس فیڈریشن (جموں) نے ریاست میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے اطلاق کے باوجود دوسری ریاستوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھنے کے خلاف 6 نومبر کو ’جموں بند‘ کی کال دے دی ہے۔ چیمبر آف ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر نیرج آنند نے جمعرات کو یہاں نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’جموں کے تاجر 6 نومبر کو مکمل پرامن ہڑتال کریں گے‘۔ انہوں نے تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ’جموں بند‘ کال کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔ مسٹر آنند نے کہا ’6 اکتوبر کو ضلع جموں کے تاجر پرامن ہڑتال کریں گے۔ اشیاء پر ٹول ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ ہم نے سرکار سے کیا تھا۔ لیکن ہمیں بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جولائی کے مہینے سے آج تک ہم نے تمام سفارتی راستے اپنائے، لیکن سرکار کی طرف سے اس حوالے سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ہم نے وزیر اعلیٰ صاحبہ (محبوبہ مفتی)، نائب وزیر اعلیٰ (ڈاکٹر نرمل سنگھ)اور پارٹی (بی جے پی) صدر کو درخواست دی۔ جب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جی یہاں آئے تو ہم ان سے بھی ملے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کہا کہ ون نیشن ون ٹیکس میں ٹول ٹیکس جاری نہیں رہ سکتا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود ٹول ٹیکس نہیں ہٹایا گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے پاس اب ہڑتال کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا ’آج تک چیمبر آف ٹریڈرس فیڈریشن نے کبھی بھی بند کی کال نہیں دی ہے۔ ہم ہڑتالی سیاست کے خلاف تھے۔ لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ تمام چینلوں کا استعمال کرنے کے بعد ہمارے پاس ہڑتال کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے‘۔ چیمبر آف ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر نے الزام لگایا کہ سرکاری کسی بھی مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم سول سوسائٹی، ٹرانسپورٹروں، بار ایسوسی ایشن، ٹیم جموں اور راج پوت سبھا کے رہنماؤں سے ملے۔ سب نے یہی کہا کہ سرکار میں کوئی بات کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں سن رہا ہے‘۔ مسٹر آنند نے ہڑتال کی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ’ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 6 اکتوبر کو پرامن طریقے سے ہڑتال کریں۔ تاکہ یہ سرکار نیند سے جاگیں ۔ اشیاء پر ٹول ٹیکس کا اثر ایک عام صارف پر پڑ رہا ہے۔ بحیثیت بیوپاری ہمیں یہ ٹیکس جمع کرکے سرکار کو دینا ہے۔ لیکن میں اور آپ سب صارف ہیں۔ جی ایس ٹی سے ایک عام آدمی کو جو فائدہ ملنا چاہیے ، وہ نہیں مل رہا ہے۔ اس کے خلاف ہم 6 اکتوبر کو جموں بند رکھیں گے‘۔ دریں اثنا جموں کے ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنے مطالبات منوانے کے لئے 6 اکتوبر کو ریاست بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ ٹرانسپورٹ یونین نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ’اس حکومت کا بننا ہمارے لئے ایک بدقسمتی ہے۔ جب سے یہ حکومت بنی ہے تب سے ریاست تباہی کی اور جارہی ہے۔ جس دن جموں میں 6 اکتوبر کو دربار مو کے دفاتر کھلیں گے تو ان کا خیرمقدم ہم پہیہ جام ہڑتال سے کریں گے۔ اگر اس حکومت کی آنکھیں نہیں کھلیں تو ہم اس کے بعد غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کریں گے‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا