جل شکتی کے وزیر راجیو چندر شیکھر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میںدی جانکاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے، سوچھ بھارت مشن-گرامین کے تحت 02.10.2014 سے 11.12.2023 تک تعمیر کیے گئے انفرادی گھریلو لیٹرین (IHHLs) کی تعداد، ریاستوں/یوٹیز کے آن لائن پر رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق دو اکتوبر2014 سے گیارہ دسمبر2023 تک کل 11,33,41,949انفرادی گھریلو لیٹرین تعمیر کیے گئے۔وہیںریاستی/یوٹی کے لحاظ سے،ایس بی ایم گرامین کے فیز-II کے تحت 2020-21 سے 2023-24 تک (11.12.2023 تک) تعمیر کیے گئے کمیونٹی سینٹری کمپلیکسز (سی ایس سی) کی تعداد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل تعداد 1,55,095ہے۔واضح رہے یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر راجیو چندر شیکھر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میںدی۔