دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات بھی شدیدگرمی کی زدمیں آگئے

0
0

پیرس،18جولائی(یو این آئی) دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس، اسپین، اٹلی، پرتگال، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے کئی شہر ان دنوں شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
بیشتریورپی سیاحتی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے او ر ہیٹ ویوکے امکانات ہیں جب کہ مصرکے مشہور سیاحتی مقام پردرجہ حرارت معمول سے 10 ڈگری زیادہ رکیارڈ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند روز میں فرانس میں درجہ حرارت 34، اسپین میں41 اور اٹلی میں 38 ڈگری تک جاسکتاہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں مصر میں درجہ حرارت 43 اور مراکش میں 40 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا