دنیا کو صحت بابت تشویش نئی نسل منشیات ونشیلی ادویات میں ملوث :ڈاکٹر محمد عباس

0
0

بابانظامیہ ہائراسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں حفظان صحت بارے توسیعی لیکچر کا اہتمام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍بابا نظامی پبلک ہائراسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں ایک شاندار توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق رجسٹرار لیپروسکوپک اور اوپن سرجری ایمز دہلی اور اس وقت گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سرنکوٹ کے سرجن ڈاکٹر محمد عباس کو "عام صحت کے مسائل اور منشیات کے استعمال” پر یہ توسیعی لیکچر دینے کے لئے مدعو کیا گیا ڈاکٹر موصوف نے منشیات کی لت اور دیگر سماجی برائیوں کے تدارک پر زوردیا جو نوجوان نسل کی مجموعی نشوونما میں ایک تشویش ناک پہلو ہے جس سے نہ صرف منشیات کے عادی کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ معاشرہ وسوسائٹی پر بدترین اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے ذہنی خلفشار کے علاوہ معیشت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے منشیات ونشیلی ادویات سے نوجوان کے جانی نقصان پر والدین خویش واقارب متعلقین واحباب کو غم اندوہ سے سابقہ پڑتا ہے جو کہ ان کی ذہنی کوفت اور صحت کے لئے وبال جان بن جاتا ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ معاشرے سے اس قسم کی برائیوں کا خاتمہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر کچھ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جن میں سینئر ریٹائرڈ لیکچرار سیدجنت حسین شاہ محمد رزاق کالس ڈائریکٹر نگینہ ادارے کے پرنسپل ادریس قریشی اور پوری ٹیچنگ فیکلٹی انتظامیہ اور ادارہ کے ہونہار طلبہ وطالبات شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا