لازوال ڈیسک
جموں// ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کی اعلیٰ قیادت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس میں بلاک کی تاریخ میں سب سے زیادہ شرکت دیکھنے کو ملے گی، وہیں بات کا اظہار بی جے پی ضلع جموں سوتھ کی صدر ریکھا مہاجن نے وزیر اعظم کے مشہور ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات” کے 104پروگرام کے دوران کہی۔ واضح رہے یہ پروگرام آج یہاں وارڈ نمبر میں43، بہو حلقہ کا نانک نگر میں منعقد ہوا، جس کا اہتمام ضلعی سیکرٹری پمی چودھری نے کیا۔وہیں اس موقع پر ضلع نائب صدر شلو گپتا، ضلع سکریٹری روہین چندن، پردیپ شرما، اور بوتھ ممبران موجود تھے۔من کی بات کے آج کے 104 ایڈیشن میں، ریکھا مہاجن نے ملک کے لیے ایک زبردست کام کرنے کے لیے پی ایم مودی کی کوششوں کی ستائش کی، انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں،اب تک بہت سے اہم پیشرفت ہوئی ہیں۔ وہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ بی جے پی غیر سیاسی موضوعات کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے سماج کو بیدار کرنے میں مصروف ہے۔ بوتھ سطح پر من کی بات پروگرام کی اس کوشش کو پارٹی چلا رہی ہے۔ ریکھا نے مودی سرکار کی کارکردگی کی بھی وضاحت کی، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ملک کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ہم ایک عوامی صدر کے طور پر ہندوستان کی G20 صدارت کا مشاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ریکھا نے تعریف کی کہ یہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی مثبت سوچ کی وجہ سے ہے کہ ہندوستان نے چاند کے قطب جنوبی پر قومی پرچم لہرایا ہے اور اہل وطن خوش ہیں کہ ہمیں اتنا توانا اور قابل وزیر اعظم ملا ہے۔