نوجوانوں کو دل کا دورہ پڑنے کی کئیوجوہات ہیں: ماہر ڈاکٹر وسیم حسین
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ پچھلے کئی سالوں سے یہ دیکھا جا رہا ہے جموں کشمیر کے اندر نوجوان نسل بھی دل کی امراض میں مبتلا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بہت سارے نوجوانوں کی جان بھی گئی ہے اسی مدعے پر لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر وسیم حسین کا یہ کہنا ہے کہ کے نوجوان نسل کو دل کا دورہ پڑنے کی بہت ساری وجوہات ہیں آج کل زیادہ تر نوجوان تمباکو نوشی کرتے ہیں اس وجہ سے بھی دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ رہتا ہے انہوں نے کہا اس کے ساتھ ساتھ اج کل شوگر کی امراض عام ہو چکی ہے اس امراض میں نوجوان بھی مبتلا ہیں شوگر کا مریض کو عام مریض سے دل کا دورہ پڑنے کا چار گنا خدشہ زیادہ رہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ نوجوانوں کو دل کی بیماری نسلی وجہ سے بھی ہوتی ہے ڈاکٹر وسیم حسین نے کہا موسم سرما میں دل کا دورہ پڑنے کے خدشات زیادہ ہو جاتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ہے خوراک ہے ایسی چیزیں اپنے کھانے میں استعمال نہ کریں جس سے اپ کے خون کی مقدار گاڑی ہو جائے انہوں نے یہ بھی کہا کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو چھاتی میں درد گیس کی وجہ سے ہوتا ہے بعض دفعہ ڈاکٹر بھی کہہ دیتے ہیں کہ یہ گیس کی وجہ سے درد ہے مگر چھاتی میں دل کے دورے کی وجہ سے ہونے والا درد اور گیس کی وجہ سے ہونے والے درد کی ایک ہی جیسے علامات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر چھاتی میں درد محسوس ہو یا بے ہوش ہو جاؤ تو فوری طور پر ماہر ڈاکٹر کے پاس پہنچو اور پہلی فرصت میں ایکو کرواؤ اس سے آپ کے اندر جو بھی علامات ہے اس کا پتہ چلے گا اور ماہر ڈاکٹر اس کا اعلاج کرنے میں کامیاب ہو گا انہوں نے کہا دل کی بیماری ایک بڑی خطرناک بیماری ہے مگر جو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں ان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ مکمل علاج کروانے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو تمباکو نوشی اور شراب نوشی سے دور رہنا چاہیے اور اپنے کھانے پینے کا مکمل دھیان رکھنا چاہیے تاکہ اس بیماری کے خطرے سے دور رہ سکے۔