’دلتوں کیساتھ ہمدردی سیاسی مفادپرستی‘

0
0
  • کھانا کھلانے سے دلتوں کی ہمدردی نہیں ہو سکتی دیگر مقامات پر بھی حصہ دیا جائے:کلسوترہ
    لازوال ڈیسک
  • جموں؍؍بھاجپا کی جانب سے تمام طبقات کو یکجہ کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔وہیں دلتوں کیلئے کھانے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں اور بھاجپا کے دلت کارکنان دلت لوگوں کے ساتھ راتیں بھی گذار رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں بھاجپا جنرل سیکریٹری اشوک کول اور ایم ایل اے ہیرا نگر کلدیپ کمار نے ہیرا نگر حلقہ انتخاب میں دلتوں کیلئے کھانے کا انتظام اور بھاجپا کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے دورہ کیا ۔اس ضمن میں آل انڈیا کنفیڈریشن ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے بھاجپا جنرل سیکریٹری اور ایم ایل اے ہیرانگر کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر دلتوں سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو انہیں ملازمتوں، سرفرازی، تجارت ،تعلیم اور دیگر مقامات میں حصہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کھانے کا انتظام کرنے مسائل کا حل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین سال کے عرصہ میں کچھ خاص نہیں کیا گیا اور جو تھا وہ بھی واپس کیا جا رہا ہے جس کی مثال ریزرویشن ہے۔انہوں بھاجپا کے جنرل سیکریٹری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر مقام پر انہیں حصہ دیا جائے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا