دلتوں اور مسلمانوں کیخلاف نفرت پر ممبئی میں انصاف یاترا نکالنے کا فیصلہ

0
0

ناگپاڑہ سے جنوبی ممبئی تک انصاف یاترا میں نفرت کیخلاف یلغار, انصاف پسندوں کی شرکت متوقع, اعظمی کے دفتر پر سماجی تنظیموں کی میٹنگ

ممبئی: ملک میں فرقہ پرستی اور نفرت کے خلاف اب سماجی تنظیموں نے انصاف ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز فرقہ پرستی نفرت انگیزی و مذہبی منافرت اور ملک کے حالات پر ایک میٹنگ رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر سماجوادی پارٹی ابوعاصم کی سر براہی میں منعقد ہوئی جس میں مسلم تنظیموں کے سر براہان و این جی اوز کے عہدیداران شریک تھے اس میں مولانا اعجاز کشمیری, سعید خان, سلیم خان, اقبال چونا والا اور دیگر سر گرم و فعال اراکین شریک تھے اس میٹنگ میں طے کیا گیا کہ مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف جو مظالم عام ہے اس پر آواز حق بلند کر نے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کر نے کے ساتھ اس کے خلاف 2 اکتوبر گاندھی جینتی پر دوپہر ایک بجے جنوبی ممبئی کے رچرڈ اینڈ کروس سے لے کر جے جے بریچ سے گشت کرتا ہوئی انصاف یاترا سی ایس ٹی تک نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اس میں انصاف پسند, ہندو مسلم, سکھ عیسائی اور برادران وطن بھی شرکت کریں گے اس میں دستور بچاؤ کے ساتھ دستوری قدروں کی حفاظت اور گنگا جمنی تہذیب کے تحفظ کی بقا کیلئے کاوشیں ہوگی انصاف یاترا کا مقصد ہی ملک سے نفرت کا خاتمہ کیونکہ آج نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت عام ہوگئی ہے اب تعلیمی ادارے بھی اس سے محفوظ نہیں رہے ہیں دلتوں اور مسلمانوں پر تو مظالم کے سلسلے دراز ہوگئے ہیں ایسے میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یا انصاف یاترا منعقد کی گئی ہے تاکہ اقلیتوں بالخصوص دبے کچلے عوام کو انصاف ملے اس میں انصاف پسندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس ضمن میں اعظمی کے دفتر پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک کے حالات پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا