دعوت الحق اسلامک پبلک سکول کا سالانہ پروگرام منعقد

0
0

اسکول کی کارکردگی پر کیا اطمنان کا اظہار
ریاض ملک
پونچھ؍؍ مدرسہ دعوت الحق ہرنی مہنڈر کے زیر اہتمام دعوت الحق اسلامک پبلک سکول میں شاندار سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ گلہوتہ ہرنی مہنڈر کے ہائیر سیکنڈری سکول سے متصل دعوت الحق اسلامک پبلک اسکول کی سالانہ تقریب میں زیر تعلیم طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروگرام پیش کیا۔وہیں منعقدہ پروگرام میں طلباء و طالبات نے مختلف الانواع موضاعات پر رنگارنگ تمدنی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔
اس بزم کی صدارت ہائیر سیکنڈری ہرنی سکول کے پرنسپل برکت حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر پرنسپل جامعہ ضیاء العلوم پونچھ وصدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن عبدالوحید بانڈے شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا