درہال کے اوجھان کا راک گارڈن یا خاک گارڈن؟

0
0

راجوری کو سیاحت کے نقشہ میں لانا صرف کاغذوں تک ہی محدود
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ خطہ پیر پنجال کا علاقہ سیاحت کے حوالہ سے کافی ذرخیز ہے مگر یہ علاقہ ہمیشہ نظر انداز رہا ہے کسی بھی سیاسی سرکار نے اس علاقہ میں سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی کوشش نہیں کی مگر پچھلے پانچ سال سے افسر شاہی ہے اس دور میں بھی اس خطہ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ آج سے دس سال قبل محکمہ سیاحت کی جانب سے تحصیل درہال کے اوجھان میں ایک پارک قائم کیاگیا جس پارک کو راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے راک گارڈن کا نام دیا گیا تھا اور اس گارڈن کو بنانے کے لیے پیسہ بھی خرچ کیا گیا تھا مگر اب اس راک گارڈن میں بڑے بڑے پہاڑ ہی نظر آ رہے ہیں جس سے یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ را ک گارڈن ہے یا خاک گارڈن !اسی حوالے سے کچھ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور سرکار سے اپیل کی ہے کہ اس گارڈن کی مرمت کی جائے تاکہ یہ علاقہ سیاست کے زمرے میں آئے اور یہاں کے رہنے والی لوگ اپنا روزگار کما سکیں لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کشمیر کو جنت کہا جاتا ہے توخطہ پیر پنجال کا یہ علاقہ بھی جنت سے کم نہیں ۔عوام نے سرکار سے گزارش کی کہ اس علاقہ کو سیاحت کے زمرہ میں لایا جائے اور وہ سیاحتی منصوبہ جہاں پر سرکار نے پیسہ خرچ کیا ہے ان کو مکمل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا