درہال چوکیاں میں پانی کی پائپ سے کرنٹ لگنے پر کہرام

0
158

عوام کا محکمہ جل شکتی پر لاپرواہی کا الزام ، کہا ایسے معاملے میںجان بھی جاسکتی ہے
نزاکت احمد
درہال ؍؍درہال کی پنچایت چوکیاں میں اس وقت کہرام مچ گیا جب شہناز اختر زوجہ محمد پرویز کو پانی کی پائپ سے کرنٹ لگ گیا۔دراصل معاملہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ شہناز اختر حسب معمول پانی کی پائپ کو دیکھنے کے لیے گئی وہاں پائپ کو خراب پایا اور دیکھا کے پائپ سے پانی بلاوجہ ضائع ہورہا ہے۔تاہم ٹوٹی ہوئی پائپ کو جیسے ہی ہاتھ لگایا انہیں کرنٹ لگ گیا اور وہ بیہوش ہوکر وہیں گر گئی۔
اس ضمن میںقرب و جوار کے لوگ جمع ہوئے اور شہناز اختر کو درہال اسپتال میں منتقل کیا گیا وہاں ان کا علاج ومعالجہ کیا گیا۔اس موقع پرمحمد عاشق نامی شخص نے لائن مین اورنگزیب کی موجودگی میں کہا کے یہ سارا معاملہ محکمہ جل شکتی کی لاپرواہی اور ناکامی کے باعث پیش آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بے جاموٹریں استعمال کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کسے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کل اگر کوئی ایسا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا