زبیر ملک
درہال؍؍درہال پبلک ہائرسیکنڈری اسکول درہال میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا،،،، جس میں ادارہ کے بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی، پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر صدیق ملک اور حافظ و قاری مختار حسین نے شرکت کی،، دونوں علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺپر بہترین انداز میں خطاب کیا اور طلبہ سے کہا کہ پیارے آقا کی پیاری سنتوں کو اپنانا،،، انکے نقشے قدم پر چلنا،،، پیارے آقا کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا اور انکو اپنی زندگی میں عملی طور پر اختیار کرنا ہی میلاد النبی ہے،،،اور یہی میلاد مصطفی کا پیغام ہے۔پروگرام کا آغاز حسب دستور تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد ادارے کے ایک طالب علم نے اپنے بہترین انداز میں نعت رسول مقبول پیش کی۔پروگرام کا آغاز تقریباً دس بجے ہوجہاں پہلے بچوں کی طرف سے نعتیہ پروگرام پیش کیا گیا،، اس بعد علمائے کرام نے تقاریر کیں اور تقریباً ایک بجے کے قریب پروگرام اختتام پذیر ہوا۔