درہال تحصیل میں ڈگری کالج کے مطالبہ کو لیکر عوام سراپا احتجاج

0
0

تعلیمی ادارے اور کارو باری نظام متاثر ،کالج کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا :عوام
تبریز ملک
درہالتحصیل درہال میں ڈگری کالج کی مانگ کو لے کر عوام دسویں روز بھی سراپا احتجاج رہی ۔اس سلسلہ میں درہال میں تعلیمی ااور کاروباری نطام متاثر رہا ۔ڈگری کالج کی مانگ کو لیکر درہال تحصیل کے طلاب نے بھی زور دار احتجاج کرتے ہوئے کالج کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے درہال کی عوام ایک طویل عرصہ سے کالج کی مانگ کو لیکر سراپا احتجاج ہے ۔گزشتہ دنوں درہال کی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے بھی ملاقات کر کالج کا مطالبہ کیا تھا لیکن کچھ عرصہ کی خاموشی اور احتجاج کے سلسلہ کو بند رکھنے کے بعد ایک بار پھر درہال کی عوام کالج کی مانگ کو لیکر احتجاج شروع کر دیا ہے جو گزشتہ روز دسویں دن میں داخل ہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درہال میں جوآئنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے زور دار احتجاج کیا گیا اس دوران درہال کی عوام کے ساتھ ساتھ اسکولی طلاب نے بھی کالج کی مانگ کیلئے نعرے بازی کی اور وہیں تعلیمی اور کاروباری ادارے بھی متاثر رہے ۔اس موقع پر چیئرمین جوائٹ ایکشن کمیٹی خطیب جامع مسجد درہال حافظ محمد سعید کے علاوہ تمام پارٹیوں کے ورکروں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اورمشترکہ عہد کیا گیا کہ حصول کالج تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا