درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ کے دوران ریلوے 6556 خصوصی ٹرینیں چلائے گا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ریلوے آئندہ درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا کے موقع پر مسافروں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لیے 6556 خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق خصوصی ٹرینیں یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک چلائی جائیں گی۔ دو ماہ کی مدت کے دوران یہ خصوصی ٹرینیں 6556 ٹرپ کریں گی اور بڑی تعداد میں مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچائیں گی۔

https://www.indianrail.gov.in/
انہوں نے کہا کہ ہر سال درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا کے موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ مغربی بنگال، اتر پردیش اور بہار کا رخ کرتے ہیں۔ ان ریاستوں کے لوگوں کے لیے یہ تہوار نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ یہ خاندانوں سے ملنے کا ایک اہم موقع بھی ہیں۔ تہواروں کے دوران مسافروں کے رش کی وجہ سے زیادہ تر ٹرینوں میں ٹکٹ دو تین ماہ پہلے ویٹنگ لسٹ میں چلے جاتے ہیں۔پچھلے سال بھی ہندوستانی ریلوے کی طرف سے بڑی تعداد میں فیسٹیول اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں اور ان ٹرینوں نے کل 4,429 ٹرپ لگائے تھے، جن کے ذریعے لاکھوں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہوئی۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا