درگاہ علمدار کشمیر میں کشمیری فن وثقافت سے اراستہ

0
0

30 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ڈیوڈکا درخشاں اندرابی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ وادی کشمیرسے براہ راست تعلق رکھنے والئے مقامی سطح کے، اولین اولیاء اللہ حضرت شیخ نورالدین ولی ریشی ؒ کی مشہور درگاہ واقع چرارشریف میں داخل ہونے کے لئے اب ہر زائیر کو کشمیری فن وثقافت سے آراستہ ایک دلنشیں گلی کے بیچ گزرنا پڑھیگا۔ کیونکہ صرف چار مہنوں کے ریکارڈ وقت میں وقف بورڈ کے ایمان پر اس جگہ ہنگامی صورت میں تیار کی گئی خاص قسم کی ڈیڈی یعنی استقبالی گلی تیار کی گئی جس کا افتتاح آج چیر پرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی صاحبہ کے ہاتھ سے ہوا۔ اس موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں ڈاکٹر صاحبہ کے علاوہ، تحصیلدار وقف، میر واعظ چرارشریف اور بعض دوسرے مقررین نے جمع مجمعے سے خطاب کیا۔ قریب تیس لاکھ روپیہ کی لاگت سے تعمیر شدہ استقبالی گلی کو وادی کے نامور اریٹیکٹر مسٹر منیر احمد نے ڈیزائن کیا ہے جسکی تعمیر کے کام کو وقف چیرپرسن نیگذشتہ برس یکم اگست کو اپنے دورہ چرارشریف کے دوران اجازت دی تھی۔ تقریب کی صدارت کرنے کے لئے وقف چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی، اور دوسرے عہداران نے درگاہ علمدار ملک کشمیر رح میں حاضری دی اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔ مقامی معززین اور متولی زیارت نے زیارت کیمپس سے وابستہ بعض اہم مطالبات کے متلق چیرپرسن کو موقعے پر جانکاری دی جبکہ احاطہ درگاہ میں منعقد تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا