درم راج کنسٹرکشن کمپنی نام بڑے درشن چھوٹے اور کام کھوٹے؟

0
0

راجوری تھنہ منڈی سڑکپر تعمیراتی کام کو لے کر عوام سڑکوں پر!!!
شیراز چوہدری
راجوری؍؍راجوری تھنا منڈی شاہرہ پر تعمیراتی کام کو لے کر بہروٹ کے مقام پر عوام نے سڑک بند کر کے احتجاج کیا اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی عوام نے تعمیراتی کمپنی کے ساتھ ساتھ ان اداروں کے اوپر بھی سوالیہ نشان لگائے جو شاہرہ کی تعمیر میں نگران ہیں ۔اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ وہ ادارہ جن کی نگرانی میں تعمیراتی کمپنی شاہرہ کی تعمیر کر رہی ہے وہ بھی شاہرہ کی تعمیر کو لے کر سنجیدگی نہیں دکھا رہے عوام نے یہ بھی کہا بہروٹ کے مقام پر پہلے ریت بجرا بچھایا گیا تھا اور مطلقہ ادارے کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ اب اس کے اوپر تارکول بچھایا جائے گا مگر ان دنوں ایک اور فرمان جاری کیا ہے کہ یہاں اس کے اوپر تارکول نہیں ٹائل لگائی جائے گی عوام نے کہا شاہرہ کی تعمیر میں جس جگہ پر ٹاہل بچھاہی گئی ہے وہ بھی اچھے طریقے سے نہیں بچائی یاد رہے کہ یہ الزامات احتجاج کرنے والی عوام کی طرف سے لگائے گئے لازوال کی طرف سے کسی طرح کی کوئی تصدیق نہیں کی جا رہی مقامی لوگوں نے انتظامیہ و متعلقہ ادارے کو کچھ دنوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا اگر شہرا کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل نہ کیا گیا تو عوام بڑے پیمانے پر سڑک پر نکلے گی اور احتجاج کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا