لازوال ڈیسک
درابشالہدرابشالہ میں مٹو اسپورٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کے فائنل میچ کا افتتاح کانگریس لیڈر شارق سروڑی نے کیا ۔واضح رہے اس ٹورنامنٹ میں کل 32ٹیموںنے حصہ لیا اور فائنل مقابلہ ٹھاٹھری کرکٹ کلب اور بادشاہ سروڑ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا ۔اس موقع پر شارق سروڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سے ایک انسان میںنظم و ضبط، سپورٹسمین شپب اور تازہ پن پیدہ ہوتا ہے جس سے انسان کی صحت بہتر رہتی ہے اور سماج میں ایکتا برقرار رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند نسل موجودہ وقت کے چیلنجوں سے نمٹ سکتی ہے ۔موصوف نے اس دوران سپورٹس کلچر کو نوجوانوں میں بیدار کرنے پر زور دیا اور نوجوانوں سے کہا کہ سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں میں ہنر کی کمی نہیں ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ اس کو بہتر سمت میں آگے بڑھایا جائے ۔سروڑی نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر یاسین احمد مٹو اور ایشان مٹو کو ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو سپورٹس میں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔واضح رہے ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں بادشاہ کرکٹ کلب نے بارہ اسکور سے فائنل ٹرافی اپنے نام کی جس پر مہمان خصوصی شارق سروڑی نے فاتح ٹیم میں 15000روپئے تقسیم کئے اور ہارنے والی ٹیم کو 7000روپئے تقسیم کئے اس کے علاوہ انہوں نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں تین ہزار روپئے تقسیم کئے ۔جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے۔