ملزمان کی راکیش کے ساتھ پرانی دشمنی تھی، اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کیلئے واردات انجام دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مورخہ 23.03.2024 کو ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 57/2024 متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد درج کیا گیا کہ ملزم رویندر سنگھ ولد وکرم سنگھ ساکنہ بھلیسر تحصیل ارنیا حال پریت نگر ضلع جموں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر،راکیش کمار ولد میلا رام ساکنہ بھلیسر تحصیل آر ایس پورہ، ضلع جموں پر وحشیانہ حملہ کیا ہیجہاںراکیش کمار شدید زخمی ہو گئے۔
مذکورہ متاثرہ شخص کو علاج کے لیے فوری طور پر جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا، جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا اور اس سلسلے میںکیس میں دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت جرم شامل کیا گیا۔ وہیںتمام قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد مقتول کی میت آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔تاہم ایس ایچ او آر ایس پورہ انسپکٹر نوین انگرال اور انچارج بی پی پی چکروئی سب انسپکٹر اشفاق احمد کی قیادت میں پولیس تفتیشی ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے مارے کیونکہ جرم کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے لیکن پولیس نے فوری کارروائی کی اور متعدد لیڈز پر مستعدی سے کام لیا اور جموں ضلع اور ملحقہ اضلاع کے اندر مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاکہ مجرموں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس مشق کے نتیجے میں مصدقہ معلومات سامنے آئیں اور اس کے مطابق پولیس ٹیم پنجاب سے 05 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔وہیںکلیدی ملزم کے انکشاف پر سانبہ ضلع سے ملحقہ مقام سے جرائم کے ارتکاب میں استعمال ہونے والے تمام ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرانی دشمنی تھی جو انتقام میں بدل گئی جس کی وجہ سے ملزمان نے جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے راکیش کمار کے قتل کو انجام دیا۔
واضح رہے متوفی، راکیش کمار اور دیگر کے ساتھ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 38/2016 زیر سیکشن 302/307/341/342/147/148/149/201 آر پی سی اور 4/25 آرمس ایکٹ پولیس تھانہ ارنیا میں درج کیس میںشامل تھاجس میں بکرم سنگھ (رویندر اور مہندر سنگھ ملزمان کے والد) تقریباً چھ ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے اور بعد میں راکیش کمار (متوفی) کو معزز عدالت نے کیس سے بری کر دیا اور اس کے بعد سے اب تک تازہ ترین واقعہ کے دن، ملزمین رویندر اور مہندر کا ماننا تھا کہ مقتول راکیش کمار ان کے والد کی موت کا ذمہ دار ہے، جس کی وجہ سے اسکا سفاکانہ قتل کیا گیا جس میں ملزم بھائیوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر حملہ کیا اوراس کی موت واقع ہوئی۔تاہم تمام ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔ پولیس اس جرم کے ارتکاب کے لیے مدد فراہم کرنے میں ملزمان کے ساتھیوں کے کردار کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے اور کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔