جموں و کشمیر میں بھاجپا کی انتخابی مہم تیز، وزیر اعظم اور دیگر کئی وزراء ریلیوں سے کریں گے خطاب

0
251

وزیر اعظم نریندر مودی 12 اپریل کو ادھم پور میں ریلی سے خطاب کریں گے

لازوال ڈیسک
جموں//وزیر اعظم نریندر مودی 12 اپریل کو ادھم پور-ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے ادھم پور میں ایک زبردست ریلی سے خطاب کریں گے تاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے بی جے پی کی مہم کو فروغ دیا جا سکے۔
وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 9 اپریل کو رائے پور-دومانہ میں جموں-ریاسی لوک سبھا سیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
دریں اثناء اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 10 اپریل کو کٹھوعہ میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین 13 اپریل کو ڈوڈہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے یہ ریلیاں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت کے لیے ہیں جہاں ادھم پور-ڈوڈہ سیٹ کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں ریاسی سیٹ کے لیے جگل کشور شرما امیدوار ہیں۔
تاہم ادھم پور-ڈوڈہ سیٹ پر پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو پولنگ ہوگی جبکہ جموں ریاسی سیٹ پر دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
یاد رہے بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں اور وزراء بشمول پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز نتن گڈکری بھی جموں و کشمیر میں بی جے پی کے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا