جماعت اہل سنت کا ہر ذمہ دار طاعت الہیٰ ناموس رسالت اتباع شریعت تحفظ شعار اسلام کا علمبردار ہے : علماء کرام
منظور حسین قادری
زیر اہتمام دارالعلوم نعیمیہ متصل نعیمی جامع مسجد عمر کالونی کنوئیاں پونچھ جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں کے بینر تلے مولانا مدثر حسین قادری سربراہ اعلیٰ ادارہ ہذا منعقدہ یک روزہ مہتم بالشان عظمت قرآن کانفرنس وجشن دستار بندی کے موقع پر صوبہ جموں کے مقتدر علماءکرام ومشائخ عظام کے ورود اس امر کا غماز ہے کہ مولانا مدثر حسین قادری جماعت اہل سنت کے صوبائی جوانٹ سکریٹری ہونے کے ساتھ ساتھ مجسمہ اخلاق کے خوگر ہیں جو سینکڑوں علماء کرام مفتیان عظام اورہزاروں فرزندان توحیدورسالت کے دلوں دھڑکن ثابت ہوئے واضح ہو کہ ادارہ میں تحفیظ القرآن کا نظام اس قدر مضبوط مربوط ومستحکم ہے کہ حسب دستور رواں برس سلطان الحفاظ مولانا حافظ محمد اشرف نقش بندی کی محنت وجانفشانی کا ثمرہ دس حافظ کرام نے ایک نشت میں قرآن مجید فرقان حمید سنا کر اساتذہ کرام والدین ادارہ کے معاونین کا نام روشن کیا جن کوحضور تاج الاسلام والمسلمین علامہ مفتی الشاہ سیّدمحمد عارف رحمتہ اللہ علیہ بہرائچی سابق شیخ الحدیث منظر اسلام بریلی شریف کے شہزادہ سیّد ظہران میاں کی مجموعی نگرانی میں اساطین امت کے ہاتھوں دستار حفظ سے نوازاگیا جس پر عوام وخواص نے دادوتحسین تہنیت وتبریک پیش کی کانفرنس کا آغاز مختلف قراء کی تلاوت شعراء اسلام نے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا عبدالمجید قادری مولانا شکیل احمد ثقافی مولانامفتی فاروق حسین مصباحی کےولولہ انگیز روحانی بیانات میں کہا کہ جماعت اہل سنت کا ہر ذمہ دار طاعت الہیٰ ناموس رسالت اتباع شریعت تحفظ شعار اسلام کا علمبردار ہے اسلام آفاقی وہمہ گیر مذہب ہے جس کا محافظ ونگہبان رب ذوالجلال ہے اس موقع پر مولانا مفتی شبیر احمد مصباحی مولانا مفتی سکندرحیات الاظہری حافظ مجید احمدمدنی مولانا آمین القادری مولانا ریاض القادری مولانا نورحسین مولانا عبدالرشید علیمی حافظ محمد نصیر علیمی حافظ غلام رسول مولانا شکیل احمد نعیمی مولانا عبدالحمید الحاج سرفرازاحمد قریشی الحاج عبدالعزیز مولانا فاروقاحمد امجدی قاری فرید احمد مولانا عبدالمصطفٰے قادری حافظ تصویر احمد نعیمی سید اخلاق حسین شاہ مولانا سید شرافت حسین شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام رونق اسٹیج رہے نقیب اہل سنت قاری محمود رضا نعیمی نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیے