دارالعلوم مصباح العلوم میں ایک روزہ اصلاح معاشرہ و جشن دستار بندی کانفرنس کا انعقاد

0
0

ایم شفیع رضوی

جموں// دارالعلوم مصباح العلوم لور رگوڑا دواڑا میں زیر صدارت حضرت مولانا پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی ایک روزہ اصلاح معاشرہ جس نے دستار بندی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی کانفرنس میں شمولیت کرنے والے علماء کرام نے الگ الگ موضوعات پر حاضرین سے خطاب کیا کانفرنس کے مہمان خصوصی اور مقرر خصوصی حضرت مولانا بلال احمد کمار تھے جنہوں نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کے تعلق سے قران و حدیث کی روشنی میں مدلل بیان فرمایا حضرت مولانا بلال احمد کمار نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دور حاضرہ میں دن بدن بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے سماج کے ذی شعور لوگوں کا اور علمائے کرام کا ملی فریضہ ہے کہ سب اپس میں مل جل کر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں وہی سماج ترقی پاتا ہے جس میں اپس میں اتفاق اور اتحاد ہوتا ہے اور برائیوں کو چھوڑ کر نیکیوں اور اچھائیوں کی طرف رغبت رکھتے ہیں موجودہ منشیات جیسی دیگر کئی برائیاں سماج میں عروج پکڑ رہی ہیں ان تمام برائیوں کی روک تھام کے لیے اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے اراستہ کیا جائے تاکہ ہماری انے والی نسلیں ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رہ پائیں اور ہمارے بچے اچھے اور برے میں فرق کر پائیں اپنے نفع اور نقصان کو پہچان سکیں وقت کی اہم ضرورت ہے کہ سماج کا ہر پڑھا لکھا ذی شعور فرد سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے کانفرنس کا اہتمام ادارہ ہذا کے جملہ اراکین کے تعاون سے کیا گیا تھا کانفرنس کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا کانفرنس کے اختتام پر ادارہ ذا سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی بی کی گئیQWW

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا