دارالعلوم جامعہ مجددیہ رضویہ میں اہم اجلاس کا انعقاد

0
0

سالانہ پیغمبر اعظم ؑکانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
ایم شفیع رضوی
پنجاب؍؍ دارالعلوم جامعہ مجددیہ رضویہ پاشٹہ , پھگواڑہ , کپور تھلہ پنجاب میں انتظامیہ کمیٹی کی زیر صدارت خلیفہ حضور شاہد ملت پیر طریقت سید محمد نورانی شاہ ناظم اعلی ادارہ ھذا ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبران نے شمولیت فرمائی۔ میٹنگ کا مقصد جامعہ ھذا میں ہونے والی سالانہ پیغمبر اعظم و جشن دستار بندی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جو 3 مارچ بروز اتوار 2024 ئ کو جامعہ کے زیر اہتمام ہونے جا رہی ہے۔ صدر موصوف نے کانفرنس میں شمولیت فرمانے والے علمائے کرام اور آنے والے مہمانوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کے دیگر ممبران کے سپرد کیے تاکہ کانفرنس میں شمولیت فرمانے والے علمائے کرام اور مہمانوں کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے جامعہ مجددیہ رضویہ پاشٹہ پھگواڑہ میں ہر سال پیغمبر اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریاست اور بیروں ریاست سے نامور علمائے کرام اور مشائخ تشریف لاتے ہیں۔کانفرنس ہر سال کی طرح اس سال بھی پوری تیاریوں کے ساتھ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں شمولیت کرنے والے ممبران میں ادارہ ہذا کے صدر مدرسین حضرت مولانا طالب حسین رضوی ، حاجی شیر علی پردان ، حاجی بشیر احمد، رحمت علی پہلوان وغیرہ دیگر ممبران نے بھی شمولیت فرمائی اور کانفرنس کے انتظامات کو خوش اسلوبی کے ساتھ نبھانے کا اعہد کیا کے کانفرنس میں شمولیت فرمانے والے مہمانوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا