دارالعلوم جامعہ غوثیہ فریدیہ گلشن مدینہ بٹوت میں چھٹی سالانہ عظمت مصطفی کانفرنس کا انعقاد

0
0

عظمت قرآن اور عظمت مصطفی پرعلمائے اہلسنت نے تفصیلی روشنی ڈالی
ایم شفیع رضوی
بٹوت رام بن// دارالعلوم جامعہ غوثیہ فریدیہ گلشن مدینہ بٹوت میں زیر صدارت الحاج طارق حسین قادری ضلع صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر و سرپرست اعلی ادارہ ہذا ایک روزہ چھٹی سالانہ عظمت مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام ائمہ مساجد کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی۔وہیںحاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے علمائے کرام نے عظمت مصطفی پر اور عظمت قرآن پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پرفتن دور میں مسلم معاشرہ غفلت میں ڈوب چکا ہے اللہ رب العزت اور اللہ کے پیارے محبوب نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ کی فرمانبرداری کو بھول چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم قرآن پاک میں اللہ رب العزت کی طرف سے بتائیے ہوئے احکامات سے منہ موڑے ہوئے ہے جس کی وجہ سے آج مسلمانوں کو زلت و رسوائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیںعلمائے کرام نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے سخت الفاظ میں فرمایا کہ موجودہ حالات کا معاشرہ خد ذمہ دار ہے۔ کیونکہ آج ہم نے تعلیمات رسول ﷺپر اور تعلیمات قرآن پر عمل پیرا ہونا چھوڑ دیا ہے۔
برائیوں کا دور دورہ ہے معاشرے میں منشیات کا استعمال دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور بے حیائیاں عروج پر ہیں۔اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے اپنی لاریب کتاب قرآن پاک نازل فرمائی جس میں اللہ رب العزت نے انسان کی زندگی کے پہلے دن سے آخری سانس تک کے لئے مکمل احکامات صادر فرمائے ہیں انسان کے نفع و نقصان کا واضح بیان فرمایا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب انسان کی خود کی مرضی ہے کہ وہ اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیاوی زندگی اور آخرت کو سنوار لے یا پھر اللہ رب العزت کے احکامات کی نہ فرمانی کر کے اپنی دنیا اور آخرت دونوں جہاں برباد کر لے یہ فیصلہ اللہ رب العزت نے انسان کو دے دیا ہے۔ لہٰذا اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس دنیا اور آخرت کامیاب ہوں تو اس کے لئے اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ہر فرد اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے بالخصوص قرآنی تعلیمات سے روشناس کریں کیونکہ تعلیم قرآن سے بچہ ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور قرآنی تعلیم اچھے اخلاق اور اچھے کردار کا پیکر بن جاتا ہے۔
تاہم کانفرنس میں شمولیت فرمانے والے علمائے کرام و ائمہ مساجد میں مہمان خصوصی و مقرر خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف نعیمی صوبائی صدر تحریک امن و اصلاح و ضلع صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر ضلع راجوری ، حضرت مولانا علی حسین اویسی امام و خطیب جامع مسجد شریف مترہ رامبن ، حضرت مولانا مفتی ندیم القادری ، حضرت مولانا مفتی محمد عارف رضا ، حضرت مولانا حافظ اعجاز احمد ، قاری شبیر احمد ، وغیرہ دیگر علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے بھی کانفرنس میں شمولیت فرمائی۔اس موقع پر ادارہ ہذا سے فارغت حاصل کرنے والے طلبہ کے سروں پر علمائے کرام کے ہاتھوں دستار حفظ کا تاج رکھا گیا۔ جن حفاظ کی دستار بندی کی گئی ان حافظ محمد منیر ، حافظ سہیل احمد ، حافظ یاسر رضا ، حافظ شبیر احمد ، حافظ فرید الدین ، قاری طالب حسین شامل ہیں۔وہیںکانفرنس کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا