خوشبو بھگت نے کٹھوعہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکام کی بے عملی پر تشویش ظاہر کی

0
0

حالیہ سڑک حادثات کر دکھ کا اظہار کیا،کہامستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ ؍؍اپنی پارٹی کی ترجمان خوشبو بھگت نے آج ضلع کٹھوعہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ اور مسافر گاڑیوں کے ذریعہ پیدا ہونے والی گندگی کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیںایک بزرگ خاتون سمیت دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔خوشبو بھگت نے حکام کی لاپرواہی اور لاعلمی کی وجہ سے سڑک حادثات میں جانی نقصان پر صدمے کا اظہار کیا۔آج یہاں جاریایک بیان کے مطابق بھگت نے کہا کہ مسافر گاڑیاں خاص طور پر بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں، منی بسوں اور آٹوز نے مسائل پیدا کیے ہیں جنہیں مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے چینلائز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اندرونی اور شاہراہوں پر سڑک کے حادثے سے بچنے کے لیے کٹھوعہ میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی نگرانی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ سرکاری محکموں اور جموں و کشمیر پولیس ونگز کو سڑک کے حفاظتی اقدامات پر مناسب عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو چیک کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تال میل کرنا چاہئے جو آج تک نہیں ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا