لازوال ڈیسک
جموںخواتین کے بین الاقوامی دن کے موقعہ پر قومی سطح کی کوچ اور کرکٹر روپالی سلاتھیہ نے کرکٹنگ سے متعلق اُن کی تصنیف کردہ ایک کتاب وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو پیش کی۔جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والی لیول بی کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹ کوچ روپالی اس وقت ریاست میں خواتین کرکٹنگ سے متعلق اپنے ڈاکٹورل تحقیق پر کام کر رہی ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے نیشنل کرکٹ اکاڈمی میں ملک کی خواتین کے لئے کرکٹ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ریاست سے تعلق رکھنے والی ان نوجوان کرکٹ سٹار کو مبار ک باد دیتے ہوئے مستقبل میں اُن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تا کہ وہ نوجوان پود کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔