خواتین کے تحفظ کے لئے فکر مند ہوں:کیجریوال

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کٹھوعہ اور اناؤ کے عصمت دری کے واقعات پر آواز اٹھا نے والے لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ملک میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے والے نظام کی وکالت کرتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ "وزیر اعلی ہونے کے ناطے میں نے دہلی میں خواتین کے تحفظ کے لئے فکر مند ہوں۔ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے میں ملک بھر میں خواتین کی حفاظت کے لئے فکر مند ہوں۔ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے والے نظام کے مطالبہ کی حمایت میں کئے جا رہے مظاہرے کا میں خیر مقدم کرتا ہوں”۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے کٹھو عہ اور اترپردیش کے اناؤ کے عصمت دری کے واقعات کے بعد ملک بھر میں اس طرح کے واقعات کے خلاف لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے اور جگہ -جگہ احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا