خواتین و بچوں کی بہبود کی وزارت سوچھ بھارت مشن کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر’’ سوچھتا ہی سیوا ‘‘مہم کاکل اہتمام کرے گی

0
0

یواین ائی
نئی دہلی؍؍ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت سوچھ بھارت مشن کی 9 ویں سالگرہ کے موقع پر سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق اس مہم تحت یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ایک گھنٹہ کے پرہگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔سوچھ بھارت مشن، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ایک اہم پہل کے تحت "سوچھتا ہی سیوا (SHS) – 2023” پروگرام شروع کیا ہے، جو 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک چلایا جا رہا ہے۔ SHS-2023 کا تھیم شرمدان اور عوامی شرکت کے ذریعے اعلیٰ سطحوں پر صفائی کو اجاگر کرتے ہوئے "کچرے سے پاک ہندوستان” کی طرف قدم بڑھانا ہے۔ خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کہ اس مہم کے تحت صفائی کی سرگرمیاں کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ چلائی جائیں، جس کا زمینی سطح پر اثر واضح ہو۔خواتین و بچوں کی بہبود کی وزارت نے 15 لاکھ سے زیادہ افراد کی متوقع شرکت کے ساتھ 29000 سے زیادہ پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ یہ تقریبات "ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ” مہم کے ایک حصے کے طور پر آنگن واڑی مراکز، ون اسٹاپ مراکز اور وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (NIPCCD) کے دفاتر کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہیں۔صفائی کی یہ مہم بنیادی طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی اور شہری علاقوں میں آنگن واڑی مراکز، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنوں، ساحلوں، سیاحتی مقامات، ندی کے کنارے، گھاٹ، نالے وغیرہ کے قریب عوامی علاقوں کے لوگوں تک سوچھتا مہم کے تئیں بیداری پیدا کرے گی۔ اس کے علاوہ بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین میں صفائی کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے آنگن واڑی مراکز میں بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔یہ مہم پرجوش شرکت صاف شفاف اور صحت مند ماحول کے تئیں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی لگن اور عزم کو واضح کرتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا