خواتین ریزرویشن سے بی جے پی اپنے منشور کے اعلان کو پورا کر رہی ہے: سیتا رمن

0
0

اس میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی خواتین کے لیے بھی ریزرویشن کا التزام کیا گیا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہمیشہ خواتین کو معاشی اور سماجی بااختیار بنانے پر زور دیا ہے اور اپنے منشور میں خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلیوں میں ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا جسے ناری شکتی وندن بل کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔محترمہ سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں ایک تہائی نشستیں خواتین کے لیے مختص کی جا رہی ہیں۔ اس میں تین آرٹیکل ہیں، جس میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی خواتین کے لیے بھی ریزرویشن کا التزام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کوریزرویشن کی بات کہی گئی ہے، لیکن اس میں پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کا ذکر نہیں ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بل میں پسماندہ طبقے کی خواتین کے لیے الگ سے ریزرویشن کا التزام نہیں کیاگیاہے۔حد بندی کے بعد اس بل کے موثر ہونے کے التزام پرمحترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس کے لیے سال 2026 میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی، جو ایک ریٹائرڈ جج کی صدارت میں تشکیل دی جائے گی۔ اس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے ساتھ ساتھ تمام تسلیم شدہ جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ اس لیے سال 2026 میں حد بندی کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سے قوانین 1971 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں تاہم اس بل کو موثر بنانے کے لیے صرف مردم شماری کے نئے اعداد و شمار کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن کے لئے پہلے چار بار بل لائے جا چکے ہیں۔ 2010 میں راجیہ سبھا سے منظور شدہ خواتین ریزرویشن بل 2014 تک لوک سبھا میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ لوک سبھا میں تحلیل ہونے کے ساتھ ہی یہ بل خود بخود منسوخ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب جب بھی یہ بل لایا گیا ہے، تب تب بی جے پی نے اس کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حق میں رہی ہے اور پارٹی میں تنظیمی سطح پر خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ بی جے پی کے قرارداد خط میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا بھی ذکر ہے۔ جس طرح قرارداد خط میں دفعہ 370 کو ختم کرنے اور تین طلاق کے خلاف قانون بنانے کا ذکرتھا، اسی طرح خواتین کے ریزرویشن بل کا بھی اس میں ذکر ہے۔ ریزولیوشن لیٹر میں سب کچھ موجود ہے۔خواتین کی بہبود سے متعلق حکومت کی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا